Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک 14 زخمی

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے...
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2021 01:01pm

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Indonesia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div