Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

'منی بل قومی اسمبلی میں لایا جائے'

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرٹیکل 73 میں سیدھی اور سادہ...
شائع 29 مارچ 2021 07:59pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرٹیکل 73 میں سیدھی اور سادہ انگریزی زبان میں لکھا ہے۔ اس میں کوئی اگر مگر نہیں ہے، واضح ہے کہ منی بل صرف قومی اسمبلی میں لایا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا ٹیکس لگانا ہو اسکی منظوری ہاؤس ہی دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاک ہ نہ ایوان صدر، نہ وزیرخزانہ اور نہ ایف بی آر کے پاس یہ اختیار ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بابر اعوان نے ایوان کو کنفیوز کرنے کی کوشش کی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسپیکر صاحب آپ اس ایوان کے کسٹوڈین ہیں، آپ ضرور ایک رولنگ دیں کہ آرڈیننس کو واپس لیا جائے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آرٹیکل 89 کے کلاس ٹو کے پیراگراف 9 کے سب ون میں واضح ہے، اسپیکر یہ معمولی بات نہیں بلکہ پاکستان کے آئین کا مسئلہ ہے، اسپیکر ہم نہیں چاہتے کہ آپکی چیئر سے ایسی رولنگ آئے کہ ہم اسے عدالت لیجائیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسپیکر میں نے آپکے سامنے آئین پڑھا ہے، اسپیکر میں بھی آپکے سامنے الف لیلہ کی کہانی نہ پڑھ رہا ہوں۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ آرٹیکل 73 ون میں 'shall' لفظ لکھا ہے جس سے ہر دروازہ بند ہوجاتا ہے، منی بل کا واحد راستہ اسمبلی سے ہی نکلتا ہے۔

Ahsan Iqbal

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div