Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گندم کی امدادی قیمت 1800روپے فی من مقرر

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 21-2020 کےلئے گندم کی نظرثانی...
شائع 01 اپريل 2021 04:48pm
کاروبار

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 21-2020 کےلئے گندم کی نظرثانی شدہ کم ازکم امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی خریداری کے اہداف سمیت صارفین کی ضروریات پوری کرنےاور تذویراتی ذخائر کےلئے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے رواں سال جون تک زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک سفید چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ جغرافیائی علامت کے طور پر پاکستان کے گلابی چٹان نمک کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی۔

ریڈیو پاکستان

cabinet

ECC

Federal Minister

Wheat

Hammad Azhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div