Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'پنجاب میں 166 ارکان موجود ہیں ۔ ۔ ۔' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارےپاس166ارکان...
شائع 12 اپريل 2021 10:27pm

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارےپاس166ارکان موجودہیں، نوازشریف کےحکم پرحکومت تبدیل کرینگے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کیخلاف بناتھا،

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوگا کہ پی ڈی ایم کےکیسےآگےلےکرچلناہے، پی ڈی ایم میں عہدوں کی وجہ سےہی تلخی ہوئی۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں نےملکریوسف رضاگیلانی کوکامیاب کرایا، سب کوملکرمعاملےکوآگےلےکرچلناچاہئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ہرسطح پر ناکام ہوچکی ہے، عمران خان اورٹیم ملک چلانےکےقابل نہیں ہے۔ اس موقعے پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ 11جماعتیں تھی،غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم سب کا بنیادی ہدف نااہل حکومت کوہٹانا ہے، پی ڈی ایم ٹوٹی نہیں ہے،ابھی بھی پرامیدہوں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم نےاستعفوں کی مخالفت نہیں کی تھی، ہماری نظرمیں استعفےآخری آپشن ہوناچاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاملات میں سمجھوتا ممکن نہیں ہوتا، ن لیگ کویوسف رضاگیلانی پرغورکرناچاہئےتھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div