Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد ایجنڈا آئٹمز مؤخر

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں...
شائع 20 اپريل 2021 05:03pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز موخر کردیے۔ اقوام متحدہ کی آرمرڈگاڑیوں کوکراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے اشیائےخوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کےلئے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے دی۔اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی۔اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری اور فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے اور جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی سمری موخر کردی۔

معاون خصوصی برائے توانائی کی گردشی قرضے کے خاتمے کے پلان پر بریفنگ اور ڈاکٹر عشرت حسین کی پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر بریفنگ موخر کردی گئی۔

pm imran khan

federal cabinet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div