Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان اسمبلی اجلاس، شور شرابہ، اپوزیشن کا واک آوٹ

بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر قدوس بزبجو کااپوزیشن کےرکن اسمبلی...
شائع 20 اپريل 2021 08:02pm

بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر قدوس بزبجو کااپوزیشن کےرکن اسمبلی ثناء بلوچ کو توجہ دلاو نوٹس پر زیادہ بولنے نہ دینے پر ایوان میں شور شرابہ حزب اختلاف نے اجلاس کا واک آؤٹ کردیا اجلاس 23 اپریل کی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدرت میں منعقد ہوا ایوان نے کوئلہ کانوں میں حادثات اور معاوضہ سےمتعلق نصراللہ زیرے کا توجہ دلاو نوٹس نمٹادیا جنوبی بلوچستان کی ترقی کے حوالے سےثناء بلوچ کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کہناتھاکہ جنوبی بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے ترقی رک گئی تھی۔ تربت ۔آواران اور دیگر علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے لئے چھ سو ارب روپے کا کام ہورہاہے۔

جس پر ثناء بلوچ نے اپنے تحفظات سے ایوان کو آگاہ کرنے کےلئے زیادہ وقت لے لیاتواسپیکر نےمزیدبولنے سے روک دیاجس پراپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج اور شورشرابا کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کرواک آوٹ کیا وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے انڈورمنٹ فنڈ سے غریب مریضوں کے علاج کے حوالے سے ایوان میں کہاکہ حکومت غریب مریضوں کا علاج کرارہی ہےحکومت کینسر ہسپتال بنارہی ہےفنڈز ہونے کی صورت میں مریضوں کا علاج کیاجاتاہے۔موذی امراض کے شکار مریضوں کے علاج کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرتاہے۔ پندرہ سو مریضوں کا علاج کیاجاچکاہے۔

تمام کیسز کوشفاف بنیادوں پر دیکھا جاتاہے۔ ملک کے دوسرے ہسپتالوں سے مریضوں کا علاج کرایاجارہاہے۔ فنڈ ز کو بڑھنے کےلئے کوشش کررہےہیں۔ بعدازاں اسمبلی کا اجلاس 23 اپریل دن 12 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

quetta