Aaj News

جمعرات, جون 13, 2024  
06 Dhul-Hijjah 1445  

آئندہ ہفتے سورج آگ برسے گا: سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

موسم میں شدت 21 مئی سے شروع ہوگی، درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 07:21pm

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہے گا اور ملک میں ہیٹ ویو کی لہر کئی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق موسم میں شدت 21 مئی سے شروع ہوگی اور شدید گرمی کی لہر 23 سے 27 مئی میں ہیٹ ویو میں تبدیل ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق “سندھ اور پنجاب میں منگل سے جمعرات تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعرات سے پیر تک 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کو بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو،بارشوں طوفان کاالرٹ جاری کر دیا پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ 18 مئی تک پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارش ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں جبکہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور میانوالی میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے اور 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔

خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور چارسدہ سمیت بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں کے ساتھ آندھی اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اگلے دو روز تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

کراچی میں گرم موسم کا راج

کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہرکا حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیا گیا۔

پاکستان

punjab

sindh

Heatwave

HEATWAVE ACROSS ASIA