Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ملاوی کے نائب صدر طیارہ حادثے میں جاں بحق

گزشتہ روز لاپتا ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا، حکام
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 03:32pm

ملاوی کے نائب صدر طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور طیارے میں سوار دیگر 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ نائب صدر کے طیارے کی جیو فینسنگ، ریڈار سے غائب ہونے کے مقام اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ طیارہ چکان گاوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث چکان گاوا جنگل میں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طیارے کی ملبے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا۔

انہوں ںے خدشہ ظاہر کیا کہ طیارہ کسی چوٹی یا درخت سے ٹکرانے کے بعد جنگل میں گرگیا ہو۔ دوسری جانب صدر لازارس چکویرا نے کہا کہ طیارے کی تلاش کے لیے امریکا، برطانیہ، ناروے اور اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے طیارہ سرچ آپریشن کے لیے ”مختلف صلاحیتوں میں“ تعاون کی پیشکش کی تھی۔

vice president

Malawi

Plane Dissappeared