Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بارہ اشیائے خوردونوش مہنگی، ادارہ شماریات

آٹا، چینی ، چاول ، دال ، آلو، گوشت ،کیلا سمیت 12 اشیائے خورونوش...
شائع 30 اپريل 2021 10:38pm
کاروبار

آٹا، چینی ، چاول ، دال ، آلو، گوشت ،کیلا سمیت 12 اشیائے خورونوش مزید مہنگی ہوگئیں ۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردئیے،، اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ۔

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 16.90 فیصد تک پہنچ گئی ۔ ایک ہفتے میں آٹا،چینی، چاول،دالیں،گوشت ،آلو،ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مہنگائی کے حوالے سےاسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا توکہنے لگے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ غریب بھوک سے مرجائے گا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں نو اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور تیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div