Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

متعدد کھلاڑی کورونا میں مبتلا، بھارت نے آئی پی ایل ملتوی کردی

ممبئی:بالآخر کورونا انڈین پریمیئر لیگ کو نگل گیا،متعدد ...
شائع 04 مئ 2021 02:26pm

ممبئی:بالآخر کورونا انڈین پریمیئر لیگ کو نگل گیا،متعدد کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کو ملتوی کردیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کورونا وائرس انڈین پریمیئرلیگ کے بائیوسیکیورببل میں بھی گھس گیا، منتظمین نےآئی پی ایل کوغیرمعینہ مدت تک کیلئےملتوی کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق گزشتہ 2روز کے دوران 4فرنچائزز کےکھلاڑیوں اوراسٹاف ممبرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد لیگ کوفوری طورپرروک دیا گیا۔

منتظمین کےمطابق ایونٹ کی نئی تاریخوں اور وینیوکا اعلان جلد کیا جائےگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلزکی جانب سے کچھ روزقبل یہ دعوی کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلئےتیارکردہ بائیوسیکیورببل دنیا کا محفوظ ترین ببل ہےجہاں کورونا کا گھسنا محال ہے۔

coronavirus

IPL

BCCI

mumbai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div