Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی کے 4جوان شہید

راولپنڈی :ژوب میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران ایف سی کے...
شائع 05 مئ 2021 01:17pm

راولپنڈی :ژوب میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران ایف سی کے اہلکاروں پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالدار سمیت 4 جوان شہید جبکہ 6زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر افغانستان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی کے جوان شہید جبکہ 6زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہداء میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباسی، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی جانب دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ISPR

FC

attack

rawalpndi

Terrorist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div