Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'سی پیک پر چلتا ملک ذکوۃ اور فطرانے پر آگیا،اسکا جواب کون دیگا'

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں ‏‎5.8 فیصد پر ترقی...
شائع 12 مئ 2021 07:35pm

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں ‏‎5.8 فیصد پر ترقی کرتا، سی پیک لگاتا ملک محض ذکوة فطرانہ اور 46 ٹن چاولوں کی بوریوں پر آ گیا ہے، اس کا جواب کون دے گا؟ سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی.

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جب ملک میں ترقی نہیں ہوگی توسرمایہ کاری کے لئے کوئی ایک روپیہ نہیں دیتا،

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب ملک پرآپ کی وجہ سے قرض کا یہ بھاری بوجھ ذکوہ فطرانے اور چاولوں کی بوریوں سے اترے گا ؟ آج تاریخی قرضہ لے کر ملک میں ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں آتی ہیں، یہ ہے کامیابی ؟

انہوں نے سوال پوچھا کہ کدھرگیا وہ قرضہ کمشن؟ وہ کمشن اب ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں گننے میں مصروف ہے؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div