Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

نوجوانوں کیلئے روزگار کے 2 پروگرامز لارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند...
شائع 25 مئ 2021 12:27pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانےکیلئے کوشاں ہیں،نوجوانوں کیلئے روزگارکے2پروگرامز لارہے ہیں،سرکاری محکموں میں زیادہ لوگ بھرتی نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے،سرکاری محکموں میں زیادہ لوگ بھرتی نہیں کرسکتے،دنیابھرمیں نجی شعبہ روزگارفراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمند نوجوان چھوٹےکاروبارکرکےپیسےکماتےہیں،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں،نوجوانوں کےروزگار کیلئے 2پروگرامز لارہے ہیں،نوجوان کاروبار کیلئے اپنا منصوبہ سامنے لائیں،ایسے منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح کیلئے پُرعزم ہے،ایک لاکھ70ہزارنوجوانوں کواسکل ایجوکیشن اسکالرشپ دیں گے،50ہزاراسکالرشپ ہائیرٹیکنالوجیز کیلئےدیں گے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div