Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے سینئیر رہنما پر ایڈوینچر کا بھوت سوار

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی آئے روز کوئی نیا کرتب دکھاتے نظر...
شائع 26 مئ 2021 02:50pm

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی آئے روز کوئی نیا کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے داد وصول کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نے 5 ہزار روپے کی شرط جیتنے کیلئے پنجرے میں گھس کر بھاگتے ہرن کو قابو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق حامد الحق شرط جیتنے کے لیے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے اور پنجرے میں بھاگتے ہرنوں میں سے ایک کو پکڑ کر 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں پنجرے کے اندر ہرنوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کی شرط لگا کر بغیر حفاظتی کٹ 50 میٹر اونچے پول پر چڑھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق خطرناک سٹنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میں نظر انداز کر دیے گئے تھے جس کے بعد وہ سینٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ملنے کی آس پر خاموشی سے سیاسی گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے تھے، تاہم سینٹ انتخابات میں دوڑ دھوپ کے بعد بھی حامد الحق کو ٹکٹ نہ مل سکا، انھوں نے ٹکٹ ملنے کی آس پر جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کاغذات بھی جمع کرا دیے تھے۔

پارٹی سے طویل وابستگی اور ٹکٹ کی تقسیم میں نظر انداز ہونے کے باوجود اُف تک نہ کرنے پر صوبائی حکومت نے انھیں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں تعمیراتی کاموں کی نگرانی پر مامور کرتے ہوئے پراجیکٹ انجیئر کا عہدہ دے دیا۔ یہ عہدہ ملنے کے بعد پارٹی سرگرمیوں میں ہمیشہ گرم جوشی کا مظاہرہ کرنے والے انجینئر حامد الحق کے سر پر خطروں کا کھلاڑی بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div