Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,360,019 6,540
DEATHS 29,077 12
Sindh 520,415 Cases
Punjab 460,335 Cases
Balochistan 33,855 Cases
Islamabad 115,939 Cases
KP 183,865 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 56جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,697افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 20,736افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 918,936افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,697 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9لاکھ18ہزار936ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 752 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 073 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 32ہزار170،اسلام آباد میں81ہزار116،بلوچستان میں25 ہزار 083 ،گلگت بلتستان میں5572 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار170کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید56 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 736ہوگئی۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈہوئیں،جہاں9982افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5014،خیبرپختونخوا میں 4060،اسلام آباد میں757،بلوچستان میں276اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث540 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ58ہزار878 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,017مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,620 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ39ہزار322مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔