Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

چین کے مصنوعی سورج نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

چین نے 12 کروڑ سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کرکے "مصنوعی سورج" کا...
شائع 31 مئ 2021 08:33am
سائنس

چین نے 12 کروڑ سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کرکے "مصنوعی سورج" کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس نے اس حیرت انگیز تجربے کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

چین کے تاریخ ساز سائنس دانوں نے صرف 101 سیکنڈ کے قلیل عرصے میں کروڑوں سینٹی گریڈ درجہ حرارت پیدا کیا۔

چینی سائنس دان گونگ شیانژو کا اس تاریخی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیس سیکنڈ تک سولہ کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ کے پلازما کو تجربات کے مراحل سے گزارا گیا اور مطلوبہ درجہ حرارت کے حصول میں بھی کامیابی حاصل کی۔

فیوژن ری ایکٹر پر کئے گئے اس آزمائشی تجربے نے دنیا کو چینی سائنس دانوں کی قابلیت تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے سائنس دانوں نے 2016ء میں مصنوعی سورج بنایا تھا اور اسی سال اس کا ایک آزمائشی تجربہ بھی کیا تھا۔

2016ء میں مصنوعی سورج پر کئے جانے والے اس تجربے میں اس کا درجہ حرارت پچاس ملین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس مصنوعی سورج کو چین کے تحقیقی ادارے ہیفی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل سائنس کے سائنس دانوں نے انتھک محنت کے بعد ایجاد کیا تھا۔

ہیفی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل سائنس کے سائنس دان ژو جیانان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مصنوعی سورج میں تھرمو نیوکلیئر فیوژن کے ذریعے انرجی پیدا کی جاتی ہے۔

سائنسدان ژو جیانان کا کہنا تھا کہ اس مصنوعی سورج کی مدد سے اتنی زیادہ انرجی حاصل کی جا سکتی ہے جس کا انسانی دماغ تصور بھی نہیں کر سکتا۔

china

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div