Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

'اپوزیشن کورونا پر سیاست چمکاتی رہی '

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا پر...
شائع 10 جون 2021 12:30am

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا پر سیاست چمکاتی رہی اورحکومت دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔

اایک بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے شہری ویکسین کے بارے میں افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔کورونا ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔

وزیراعلی نے حکم دیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔