Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری اورکاروبار میں درپیش رکاوٹوں...
شائع 10 جون 2021 07:57pm

وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری اورکاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ہے۔ ؎

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کے سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں ۔

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام اقدامات کے بارے آگاہ کیا جو سرمایہ کاری اور کاروبار میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے لی گئی ہیں۔ ان اقدامات میں قوانین میں ترامیم، ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار میں آسانی، دیگر محکموں سے NOC کے جلدحصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا، غیر ضروری اور پرانے ضابطہ کار میں ترامیم شامل ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کے سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ اس استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کے تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div