Aaj TV News

BR100 4,744 Increased By ▲ 67 (1.43%)
BR30 22,971 Increased By ▲ 921 (4.18%)
KSE100 45,275 Increased By ▲ 457 (1.02%)
KSE30 17,837 Increased By ▲ 195 (1.11%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,241,825 1,400
DEATHS 27,638 41
Sindh 456,343 Cases
Punjab 429,655 Cases
Balochistan 32,875 Cases
Islamabad 105,217 Cases
KP 173,353 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 34جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,019افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 21,723افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 942,189افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,019 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 065 ہوگئی جبکہ سندھ میں3لاکھ28ہزار184افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 36ہزار074،اسلام آباد میں 82ہزار139،بلوچستان میں 26 ہزار232، گلگت بلتستان میں 5712 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار 783 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 34افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 15، سندھ 7 اور خیبرپختونخوا میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔ کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,516افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5243،خیبرپختونخوا میں 4224،اسلام آباد میں772،بلوچستان میں294اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث566 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ41 ہزار 726 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,676 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,549 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ87ہزار740مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 214 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1019افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ857ہزار250افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار891مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 329 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔