Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب: چھبیس سو تریپن ارب روپے حجم کا بجٹ پیش

اپوزیشن کے شور شرابے میں آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کا بجٹ پیش...
شائع 14 جون 2021 07:27pm

اپوزیشن کے شور شرابے میں آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

پنجاب بجٹ کا حجم چھبیس سو تریپن ارب روپے ہے، سرکاری تنخواہ اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز ہے، کم از کم ماہانہ اجرت بیس ہزار روپے کردی گئی۔

ترقیاتی پروگرام کے لیے پانچ سو ساٹھ ارب مختص، صحت کے لئے تین سو انہتر ارب اور تعلیم پر چار سو بیالیس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، محصولات کے لیے چار سو پانچ ارب کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

پنجاب کے لئے مالی سال دوہزار اکیس بائیس کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بجٹ پیش کیا۔ صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم چھبیس کھرب ترپن ارب روپے ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے اسمبلی کو بتایا کہ نئے سال سے سرکاری ملازمین اور پنشن میں دس فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت بیس ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔

پنجاب میں آئندہ مالی سال تعلیم پر چار سو بیالیس ارب روپے اور صحت پر تین سو انہتر ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے لئے پانچ سو ساٹھ ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Budget 2021 22

punjab budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div