پنجاب کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دے رکھی ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری آئیں گے تو ہی اجلاس شروع ہوگا، حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔