Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

افغانستان کی صورتحال خرابی کی طرف جارہی ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 15 جولائ 2021 11:00am

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال خرابی کی طرف جارہی ہے،افغان قائدین کو امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد صورتحال خرابی کی طرف جا رہی ہے، افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ،پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پرتسلیم کیا گیا ۔

برطانیہ کے افغان طالبان کے ساتھ کام کرنے کی رضا مندی کے سوال پر ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ افغانستان کے عوام کا فیصلہ قبول ہوگا ۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزیدکہنا تھاکہ پاکستان میں30لاکھ سےزائد افغان مہاجرین موجود ہیں، جن کی واپسی چاہتے ہیں، موجودہ صورتحال میں پاکستان مزید مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا ،افغانیوں کی معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اسپین بولدک بارڈ بحال ہونی چاہیئے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان میں بدامنی کے اثرات پاکستان پر پڑتے ہیں، افغان امن عمل انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، افغان قیادت اس عمل کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔

پاکستان

اسلام آباد

Zahid Hafeez Chaudhry

Situation

US military

Foreign Office spokesman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div