Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمستعفی ہونے کا...
شائع 19 جولائ 2021 07:18pm

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ فردوس عاشق ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے مستعفی ہونا چاہتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،

ذرائع کے مطابق انہوں نے الیکشن کمیشن کےنوٹسزسےبچنےکیلئےمستعفی ہونےکافیصلہ کیا،

پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا،یہ نشست ن لیگ کےچوہدری خوش اخترسبحانی کےانتقال کےباعث خالی ہوئی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ انکے حلقے میں 28 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونےجارہا ہے، ایک خاندان وہاں پنجے گاڑ کر لوگوں کو بےوقوف بنانے میں مصروف ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور وزیراعلی کو درخواست دی کہ ہےکہ انہیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div