Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

معروف صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے

معروف صحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم کئی روز سے...
شائع 21 جولائ 2021 02:37pm

معروف صحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے، مرحوم کئی روز سے عارضہ قلب کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

معروف صحافی حمید نظامی کے بیٹے عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر تھے اور نوائے وقت کا بھی حصہ رہے،

وہ روزنامہ دی نیشن کے سابق ایڈیٹر اور پاکستان میں اخبارات کے مدیروں کی ایک تنظیم سی پی این ای کے صدر بھی رہے۔ 2013 میں عارف نظامی کو نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و پوسٹل سروسز بنایا گیا تھا اور 2015 میں عارف نظامی ایک نجی ٹی وی چینل کے سی ای او بنے،

جس کے بعد سے عارف نظامی الیکٹرانک میڈیا پر پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔ مرحوم 1926 میں بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div