Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے مزید 40 اموات

ملک میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں اور اب یہ ملک میں کورونا...
شائع 21 جولائ 2021 02:42pm

ملک میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں اور اب یہ ملک میں کورونا مزید چالیس زندگیاں نگل گیا جبکہ دو ہزار پانچ سو اُناسی کیسز رپورٹ ہوئے ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مزید اکتالیس ہزارایک سو چھیاسی ٹیسٹ کیے گئے ۔

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد بائیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی ہوگئی ۔

گزشتہ روز بھی نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، گزشتہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,145 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ51 ہزار ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 58 ہزار 176 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 40 ہزار 962، اسلام آباد میں 84 ہزار 842، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7510 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے22ہزار192کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 848 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں11، خیبر پختونخوامیں 5، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,892 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div