Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی : عید قرباں پر قصائی نایاب،ریٹ آسمان پر

شہرقائد میں عید کے پہلے روز قصائی نایاب ہوگئے۔قصاب کہتے ہیں کہ...
شائع 21 جولائ 2021 02:49pm

شہرقائد میں عید کے پہلے روز قصائی نایاب ہوگئے۔قصاب کہتے ہیں کہ لوگ لاکھوں روپے کا جانورلیتےہیں مگرقصائی کو دس ہزار روپے دینےمیں تکلیف ہوتی ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ برساتی قصاب بھی پروفیشنلز ریٹ پر کام کررہےہیں۔

عیدقرباں کے پہلے ہی روز قصائی نایاب ہوگئے اور ان کے قیمت کے ساتھ دماغ بھی آسمان پر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سے قصائی ڈھونڈ رہے ہیں۔کہیں نہ ملے۔ اور جو ملے وہ برساتی ہیں جبکہ برساتی قصاب بھی پروفیشنلز ریٹ پر کام کررہےہیں۔

قصائیوں نے کہا کہ ڈھائی سے چارمن کے جانور کے دس سے بارہ ہزارریٹ ہیں ۔ بھاری جانوروں کے ریٹ زیادہ ہیں۔ لاکھوں روپے کے جانور لینےوالے ہمیں دس سے بارہ ہزار روپے دینے میں تکلیف محسوس کرتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ذبح کرنےکا سسٹم سرکاری لیول پرہونا چاہیئے تاکہ صحیح قیمت کا تعین ہوسکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div