Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'سی پیک کو متاثر کرنا دشمنوں کی خواہش ہے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو واقعے پر بے حد تکلیف...
شائع 21 جولائ 2021 06:51pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو واقعے پر بے حد تکلیف ہے، سی پیک کومتاثرکرناپاکستان کے دشمنوں کی خواہش ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سےمحدودلوگوں نےحج کی سعادت حاصل کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھ اکہ افغان سفیر کی بیٹی کے مطابق مقدمہ درج ہوا، ہم نتیجہ کے تہہ تک پہنچ چکےہیں، ڈھائی سولوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان وزیرخارجہ کوفون کرکےتعاون کرنےکی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نےافغان صدر سے ملاقات کی، پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں افغان حکومت اپنےسفیرکوواپس بھیجے،

انہوں نے مزید کہا کہ داسو واقعے پر بے حد تکلیف ہے، سی پیک کومتاثرکرناپاکستان کے دشمنوں کی خواہش ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات میں بے پناہ گہرائی ہے، پاک چین مل کردشمنوں کےعزائم ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ میں چین جارہا ہوں، دورہ چین کےموقع پرچینی قیادت سےتفصیلی ملاقات ہونگے۔

انہوں نے عید پر پوری قوم کو بھی مبارکباد دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div