Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عیدالضحی پر وزیراعظم عمران خان کی قوم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے عیدالضحی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور...
شائع 21 جولائ 2021 07:34pm

وزیراعظم عمران خان نے عیدالضحی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا جذبہ ہے۔ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدالضحی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیان قبول فرمائے۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عید الضحی حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے۔ اج کے دن ان عظیم شخصیات نے اطاعت و قربانی کی لازوال داستان رقم کی۔ یہ عمل اللہ تعالی کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک امت محمد صلہ وسلمل کے لیے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا جذبہ ہے۔ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا جذبہ مہیا کرتا ہے جو اسے بڑی سے بڑی مشکل صورت حال میں بھی راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قربانی کا یہ ہی وہ جذبہ تھا جسکے تحت پاکستانی قوم نے کورونا جیسی عالمگیر وبا سے حفاظت بڑی دانشمندی ، قومی حکمت عملی اور حوصلے سے کی ہے۔ وطن عزیز جن معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچار تھا، اللہ تعالی کی فضل و کرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجیے میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور پوری پاکستان قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div