Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کراچی...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2021 01:07pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤپرتشویش کا اظہار کرتےہوئے وباء کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کوہرممکن مددفراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کراچی میں کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال پرتشویش کا اظاہرکیا ۔

این سی او سی نے ‏کراچی میں وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی ہرممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے،تشویشناک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹرز ،آکسیجن بیڈز اور آکسیجن فراہمی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ایس او پیزعملدرآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی میں بھی مدد کی جا رہی ہے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

security forces

karachi

اسلام آباد

sindh govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div