Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں ایک روز میں 10لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کےسربراہ اسد...
شائع 03 اگست 2021 02:44pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کےسربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ایک روز میں 10لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ،وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم نے ایک روزمیں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

اسدعمر نے مزیدکہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی، پشاور اور راولپنڈی میں 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ کراچی 26 اور حیدرآباد کی 25 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

اب تک ملک بھرمیں مجموعی طور پر 3کروڑ 19لاکھ29ہزار581 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جن میں سے 67 لاکھ20 ہزار918 افراد نے کامیابی کی ساتھ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ2 کروڑ 52لاکھ8 ہزار سے زائد افرا د کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10لاکھ72 ہزار172 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جن میں سے1 لاکھ92 ہزار991 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی جبکہ8 لاکھ79 ہزار181 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔

NCOC

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

Vaccination

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div