افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ مُلک سے فرار
افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ ملک سے فرار ہوگئے...
افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سرزمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کیلئے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔
خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف آف سٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کیا۔
یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
Taliban Takeover
مزید خبریں
سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی
وزن کم کرنے کی باپ کی ضد نے بچے کی جان لے لی
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پوسٹ پر لڑکی کو 11 سال قید کی سزا
اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 33 فلسطینی شہید
برطانیہ میں گرفتار تارکین وطن کی پہلی کھیپ روانڈا منتقل کرنے کے تیاری مکمل
بِٹ کوئن کی قدر میں 2022 کے بعد کی بدترین کمی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.