Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قطری امیر کے محل میں مسلح ڈکیتی

فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک ڈکیتوں کا ایک گروہ قطر کے...
شائع 15 اگست 2021 10:16am

فرانس میں کین کے سیاحتی مقام کے نزدیک ڈکیتوں کا ایک گروہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے محل میں گھس گیا۔

گروہ نے جس میں ایک شخص مسلح تھا محل سے ہاتھ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

معاصر عزیز الشرق نیوز کے مطابق باخبر ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتوں کی تعداد چار تھی۔ واردات کے وقت امیر قطر محل میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے گھرانے کے لوگ محل میں تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کی واردات بنا کسی تشدد کے مکمل کی گئی۔ چوروں نے محل میں موجود کسی بھی فرد کے سر پر پستول نہیں رکھی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

France

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div