Aaj News

امریکی صدر نے مزید ایک ہزار فوجی کابل بھیجنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل سے عملے کے انخلا ءکیلئے...
شائع 16 اگست 2021 01:45pm

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل سے عملے کے انخلا ءکیلئے مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے امریکی اورافغان شہریوں کی واپسی کیلئے مزید ایک ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6 ہزار امریکی فوجی اہلکار افغانستان بھیجے جائیں گے، افغانستان سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے والوں کو ائیرپورٹ پر اکٹھا کیا گیا ہے۔

کابل ائیر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں،امریکی وزارت دفاع اور خارجہ

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ کابل ائیر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی و اتحادی عسکری اور سول عملے کا بحفاظت انخلا ءچاہتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں 6 ہزار امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے، افغانستان کا ائیر ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا جائے گا جبکہ افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا۔

امریکی حکام نے مزید کہا کہ سکیورٹی کلیئرنس اور خصوصی ویزا کے حامل افغان شہریوں کو بھی جلد نکالا جائے گا اور ایسے تمام شہریوں کو امریکا منتقل کیا جائے گا۔

Joe Biden

US President

Washington

Comments are closed on this story.