Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

شوکت ترین کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی...
شائع 16 اگست 2021 07:52pm

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گِلمور کے ساتھ پیر کو ملاقات کی.

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور کثیرجہتی تعلقات ہیں۔

وزیر خزانہ نے کینیڈا کی ہائی کمشنر کو حالیہ معاشی پیشرفت اور اقدامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ محصولات اور برآمدات میں اضافہ،ترسیلات زر بڑھانا اور توانائی کے شعبے کو مستحکم کرنا موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔

کینیڈا کی ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو بتایا کہ کینیڈا کی تاجر برادری پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور بجلی کے ترسیلی نظام کے علاوہ کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا ان شعبوں میں حکومت کی مدد کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو اپنا کاروبار پاکستان میں لانے کی طرف راغب کرے گی۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کینیڈا کی ہائی کمشنر کو کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کےلئے اپنی مکمل حمایت اور مدد کا یقین دلایا۔

ریڈیو پاکستان

Federal Minister Finance Shaukat Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div