Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

افغانستان پر پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے انٹیلی جنس چیفس کی بیٹھک

افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے اسلام آباد میں چار...
شائع 11 ستمبر 2021 08:27pm

افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے اسلام آباد میں چار ممالک کے انٹیلجنس چیفس پاکستان کے انٹیلجنس چیف کی میزبانی میں سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

ہمسایہ ممالک کے انٹلیجنس چیفس کی اسلام آباد میں بیٹھک لگی ہے ،ذرائع کے مطابق چین،ایران،روس،تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس کی بیٹھک ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میزبانی کی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کے امن و استحکام کیلئے اقدامات پر بھی زیر غور آئے۔

شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اس سے قبل چھ ستمبر کو پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی.

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محموقریشی نے کہا پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح قتل

دوسری جانب پنجشیر میں طالبان مخالف اتحاد میں شامل افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کو طالبان نے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امراللہ صالح کے بھتیجے عباد اللہ نے کہا ہے کہ ’انہوں نے میرے چچا کو قتل کر دیا۔ انہوں نے انہیں گذشتہ روز قتل کیا اور ہمیں تدفین بھی نہیں کرنے دی۔ وہ یہ کہتے رہے کہ اس کی لاش کو یہیں گلنے سڑنے دو۔‘

طالبان انفارمیشن سروس کے اردو اکاؤنٹ میں لکھا گیا کہ ’رپورٹس کے مطابق روح اللہ صالح پنجشیر میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔‘

امر اللہ صالح اس وقت فرار ہیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔

طالبان مخالف اتحاد این آر ایف نے پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے باوجود کہا ہے کہ طالبان کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

طالبان کے خلاف وادی پینجشیر میں مزاحمت کرنے والے افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے اب تک کی اپنی آخری ٹویٹ تین ستمبر کو کی تھی جس میں انہوں نے وادی سے بھاگنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اپنی مٹی کے ساتھ اور اپنی مٹی کے لیے اور اس کی عظمت کی حفاظت کے لیے وہاں موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div