Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

غلط اور نامکمل معلومات فراہم کرنے پر فیس بک نے معافی مانگ لی

فیس بک نے محققین کو غلط معلومات فراہم کرنے پر معافی مانگ لی. نیو...
شائع 13 ستمبر 2021 07:17pm
سائنس

فیس بک نے محققین کو غلط معلومات فراہم کرنے پر معافی مانگ لی.

نیو یارک ٹائمز کے مطابق محققین کو یہ جاننے کےلئے کہ صارفین کیسے فیس بک پوسٹس اور لنکس سے جڑتے ہیں ، فیس بک نے نامکمل اور ناقص ڈیٹا فراہم کیا تھا.

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اوپن ریسرچ کے ممبران نے محققین کے ساتھ جمعے کو غلطی پر معذرت کےلئے گفتگو کی. کچھ محققین نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی تاکہ تحقیق کو سبوتاژ کیا جاسکے یا یہ صرف لاپرواہی کی صورت ہوا.

ڈیٹا میں نقص کی نشاندہی سب سے پہلے اٹلی کی یونیورسٹی آف اربینو کے ایک محقق نے کی جب انہوں نے فراہم کیے گئے ڈیٹا اور اگست کو پبلک کئے گئے ڈیٹا کا موازنہ کیا. دونوں سیٹ مختلف تھے.

ورج کے مطابق فیس بک نے ان کو مؤقف کی درخواست کا فوری کوئی جواب نہیں دیا لیکن کمپنی کے ترجمان نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ غلطی ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی اور کمپنی نے فوری طور پر متاثرین کو اس کے متعلق بتادیا ہے اور اس مسئلے کے حل کےلئے تیزی سے کام جاری ہے.

فیس بک

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div