Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےخلاف صحافی سراپا احتجاج

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےخلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں...
شائع 13 ستمبر 2021 08:15pm

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےخلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں اورپارلیمنٹ کے باہراحتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، احتجاجی کیمپ میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ، لیگی صدر شہباز شریف، اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔

حکومتی اتحادی بھی احتجاج میں پہنچے ،پہلی بارایوان صحافیوں کیلئے نو گو ایریا بن گیا ، پریس گیلری کی بندش کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی دھرنا دیا گیا۔

پی ایم ڈی اے کے خلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے ،پی ایف یو جے سمیت پریس کلب کے عہدیداران اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

صحافی رہنماوں کا کہنا ہےکہ صحافت کوآمرانہ سوچ کےساتھ کنٹرول کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

رہنماون کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارصحافیوں کومشترکہ اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا ، پریس گیلری بند کردی گئی ،صحافیوں کو کیفے ٹیریا تک محدود کردیا گیا ، جس کے خلاف نے پارلیمنٹ گیٹ نمبر ون پر دھرنا دے دیا ،اراکین اسمبلی نے بھی اظہاریکجہتی کی ۔

صحافی اظہاررائے کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ کہتے ہیں پی ایم ڈی اے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div