Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

لاہور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار سمیت 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

دفاتر 24 گھنٹے کھولنے سے عوام کو سہولت میسر ہوں گی، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 05 مئ 2024 01:38pm

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار سمیت 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں میں ایک، ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے لاہور اور کراچی دونوں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24/7 (دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتے کے سات دن) کھلا رہے گا۔ اس سے ہر کسی کو کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

Passport

mohsin naqvi

PASSPORTS AND IMMIGRATION