Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی چھ نشستیں،پی ٹی آئی کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ

تحریک انصاف نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی چھ نشستوں پر...
شائع 13 ستمبر 2021 09:39pm

تحریک انصاف نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی چھ نشستوں پر دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق تحریک انصاف نے کم ووٹوں سے ہارنے والے پارٹی امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرفان اکبر اور راجہ شہزاد بھی تھوڑے ووٹوں سے ہارے ہیں، ان حلقوں میں بھی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی جائے گی۔

] لاہور کنٹونمنٹ وارڈ نمبر دس کے امیدوار حافظ ابرار، وارڈ نمبر آٹھ سے ہمایوں رشید، وارڈ نمبر چار والٹن سے امیدوار چوہدری اسلم جٹ، اور وارڈ نمبر پانچ والٹن سے میجر ریٹائر جاوید ضمیر دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔

دوسری جانب ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ،جس کے مطابق تحریک انصاف 63نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن)59نشستوں پرفاتح قرار پائی۔

ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div