Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شلپا کی راج کندرا سے علیحدگی ۔ ۔ ۔

اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد شلپا شیٹی نے...
شائع 18 ستمبر 2021 10:27pm

اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد شلپا شیٹی نے علیحدگی کا سوچنا شروع کردیا ہے۔اب انہوں نے سوشل میڈیا پر "تازہ اختتام" کا اقتباس بھی شیئر کیا۔

حال ہی میں شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد شلپا سے بھی تحقیقاتی ادارے تفتیش کرچکے ہیں اور اسکینڈل میں شلپا کے کردار کے حوالے بھی اس حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔، تاہم وہ اس حوالے سے مسلسل تردید کرتی رہی ہیں اور ان کا موقف رہا ہے کہ وہ اس کام میں ملوث نہیں ہیں۔

بھارتی ذرائع و ابلاغ میں بھی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ شلپا راج کندرا سے طلاق کا سوچ رہی ہیں ۔

تاہم اب تازہ پیش رفت میں شلپا شیٹی نے بھی اپنی پوسٹ سے اسی طرح کا تاثر دینے کی کوشش کی ہے۔

شلپا شیٹی نے کتاب سے جس باب کی سطریں شیئر کیں اس کا عنوان "تازہ اختتام" ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شلپا شیٹی نے ایک کتاب سے کارل براڈ کا قول شیئر کیا جو کچھ یوں ہے کہ "اگرچہ کوئی بھی ماضی میں واپس سفر نہیں کرسکتا اور نئی شروعات نہیں کرسکتا، تاہم ہر کوئی حال سے شروعات کرسکتا ہے اور اب تک کی اپنی زندگی میں موجودہ لمحے کو تازہ اختتام بنا سکتا ہے۔"

شلپا کے شیئر کیے گئے اقتباس میں آگے بڑھنے کا اشارہ کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ہم نئی شروعات کرسکتے ہیں اور پرانی غلطیوں کو نہ دہرا کر بہتر فیصلے کیے جاسکتے ہیں اورہم اپنے ارد گرد لوگوں کے لیے اچھے بن سکتے ہیں۔

پس منظر

راج کندرا کی گرفتاری

بیس جولائی کو پولیس نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر رواج کندرا کو فحش فلموں کا گروہ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کا شمار بھارت کی معروف کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سال 2009 میں شلپا شیٹی سے شادی کی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے گروہ سے وابستہ کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ رواں برس فروری میں بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے انکشاف کیا تھا کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلموں کا گروہ چلاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے ویب سائٹ پر فحش فلمیں اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کا ہاتھ ہے لہٰذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

Source: koimoi.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div