Aaj News

منگل, جون 18, 2024  
11 Dhul-Hijjah 1445  

پنجاب کے ریونیو میں اضافے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کےدوران...
شائع 19 ستمبر 2021 12:05am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کےدوران حکومت پنجاب نے دس اعشاریہ انیس ارب روپے سے زائد ریوینو وصولی کاریکارڈ قائم کیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مالی سال 21-2020 کے دوران حکومت پنجاب نے 10.19ارب روپے سے زائد ریوینو وصول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پرعائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے 22 نئے این او سی بھی جاری کئے جا رہے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے سفری پابندیوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے حد ریلیف ملے گا۔