Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

مٹیاری میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل، سیاسی بحث پر فائرنگ سے ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل

ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے، ذرائع
شائع 18 جون 2024 08:42am

مٹیاری کے نواحی گائوں میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایس ایس پی افسر اپنے چچا سمیت قتل کردیے گئے۔ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچیڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچیڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو نظام الدین کاکا نے قتل کروایا ہے، دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں جس پر ورثاء غصے میں نظر آرہے ہیں

firing

پاکستان

sindh