Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان پر ، عوام کو روٹی کے لالے

حیدرآباد میں بھی روز مرہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں...
شائع 21 ستمبر 2021 01:18am

حیدرآباد میں بھی روز مرہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑنے لگے ہیں۔

آٹا، چینی، گھی دالیں سبزیاں، اور ضرورت کی دیگر اشیاء سب ہی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، اشیائے خورونوش تو پہلے ہی مہنگی تھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سےمہنگائی نے اپنی حدیں پار کرلی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے سے متوسط طبقہ اور دہاڑی دار افراد سب ہی پریشان ہیں۔

شہری کہتے ہیں حکومت بھی عام لوگوں کی جانب اپنی توجہ کرے جو تین وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔

روزمرہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں روزمرہ اضافے سے عوام پریشان ہیں۔

شہری کہتے ہیں اگر حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتی تو ایسی حکومت ان کے کسی کام کی نہیں ہے۔

دوسری جانب صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نان فائلز پرعائد بجلی کے بلوں پر پانچ سے پنتیس فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کو لاہور کےتاجروں نے مسترد کردیا۔

نان فائلرز تاجر کے 10ہزار روپے تک کے بجلی بلوں پرایڈیشنل ٹیکس لاگو ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نان فائلرز پروفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائےگا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ریاست کا کام عوام کوسہولیات فراہم کرنا ہے سہولیات چھیننا نہیں۔

آرڈیننس کے تحت ایف بی آر کو نادرا ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ ایف بی آر کے پاس نان فائلر کے موبائل فون اور یوٹیلیٹی کنکشن منقطع کرنے کا بھی اختیار بھی ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div