Aaj News

کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے میں 41 اموات، 1,400 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے...
شائع 28 ستمبر 2021 09:14am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 41افراد جان سے گئے جبکہ 1,400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,638 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,241,825 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,400 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 343 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 73 ہزار 353، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 217، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10ہزار 308 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 074 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 41ا فراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 16 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 11، خیبر پختو نخوا میں 07، اسلام آباد میں 3، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 2،2 مریض کوروناوباء کے باعث انتقال کرگئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,575 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7361، خیبرپختونخوا میں 5514، اسلام آباد میں919، بلوچستان میں 348 اور گلگت بلتستان میں 184اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 737 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 49 ہزار 968 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,015 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,042افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 64ہزار 219 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 116 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 284 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

مقبول ترین