Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 اموات، 1,656 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج...
شائع 03 اکتوبر 2021 09:30am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 35 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,656 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27,866 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,249,858 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,656 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 392 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 809 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 74 ہزار 490، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 664، بلوچستان میں 32 ہزار 956، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 331 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 216 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے خیبر پختو نخوا میں زیادہ میں 12 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ ،سندھ اورپنجاب میں 11،11 اور اسلام آبادمیں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,672 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7425، خیبرپختونخوا میں 5571، اسلام آباد میں927، بلوچستان میں 349 اور گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 738 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 46 ہزار 503 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,445 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,052 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 75 ہزار 489 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 ہزار 779 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1656 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 537 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 604 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 431 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div