Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ظاہر شاہ نے بطور ڈپٹی چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

ظاہر شاہ نے بطور ڈپٹی چیرمین نیب کا چارج سنبھال لیا ۔ ظاہر شاہ ...
شائع 13 اکتوبر 2021 08:46pm

ظاہر شاہ نے بطور ڈپٹی چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا ۔ ظاہر شاہ کی تقرری بطور ڈپٹی چیئرمین نیب 3 سال کے لیے کی گئی ہے ۔

ظاہر شاہ اس سے قبل گریڈ 21 میں ڈی جی آپریشن کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ظاہر شاہ کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون و انصاف نے جاری کیا تھا ۔

ظاہر شاہ نے 2002 میں نیب کو جوائن کیا تھا . ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کے استعفیٰ کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا ۔

دوسری جانب چیئرمین نیب کا مستقبل کیا؟وزارت قانون تذبذب کا شکارہے اورسات روزگزرجانے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔چیئرمین نیب کی قانونی حثیت پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

صدارتی آرڈیننس کو آئے سات روزہوگئے لیکن تاحال چیئرمین نیب کا نیا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون چیئرمین نیب کی اگلی ٹرم کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے پرابہام کا شکار ہے۔ تاحال یہ فیصلہ ہی نہیں ہو سکا کہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے یا نہیں، گزشتہ نوٹیفکیشن کی مدت 8 اکتوبر 2021 تک ختم ہوچکی ہے۔ 2017ء کے نوٹیفکیشن میں ناقابل توسیع کے الفاظ درج ہیں جبکہ نئے آرڈیننس میں ناقابل توسیع کے الفاظ کو حذف کر دیا گیا ہے۔

وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کرنا لازمی ہے جو کہ قانونی لحاظ سے وزارت قانون کو جاری کرنا ہوگا،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بغیر نوٹیفکیشن کے ایک ہفتے سے سرکاری امور نمٹا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div