Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان واشنگٹن میں پالیسی سطح...
شائع 19 اکتوبر 2021 07:14pm
کاروبار

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان واشنگٹن میں پالیسی سطح کےمذاکرات جاری ہیں ۔

مشیر خزانہ شوکت ترین مذاکرات کیلئے دوبارہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

مشیر خزانہ تین روز قبل واشنگٹن سے نیویارک گئے تھے۔ اعلیٰ سطح وفدآئی ایم ایف سے مذاکرات میں شریک تھا۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات بے نتیجہ رہنےسےمتعلق رپورٹس بےبنیادہیں۔

بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز

اس سے پہلے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے مذاکرات نو اکتوبر کو ہوئے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز دے دیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5.8 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 6.3 ٹریلین روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔

اس نظر ثانی شدہ ہدف کے حصول کے لیے سیلز ٹیکس میں دی جانے والی غیر ضروری چھوٹ ختم کرنے اور اسی طرح انکم ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان مذاکرات اب حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div