Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

تاجر بھی سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

تاجروں نے 26 اکتوبر کو ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد...
شائع 23 اکتوبر 2021 11:31pm
کاروبار

تاجروں نے 26 اکتوبر کو ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں ہر صورت دھرنے کا اعلان کر دیا۔

انجمن تاجران پاکستان کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف بی آر کو تھانیدار بنا دیا ہے، حکومت ڈبل ٹیکس لینا چاہتی ہے تو میڈیا پر اس کا اعلان کرے۔

لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ جس ملک میں تاجر اور حکومت آمنے سامنے ہوں وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھبیس اکتوبر کو فیض آباد میں ہر صورت دھرنا دیا جائے گا، اگر حکومت کی پالیسی ڈبل ٹیکس کی وصولی ہے تو وہ اس کی زمہ داری بھی قبول کرے۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح کی بحالی سمیت کسی تحریری معاہدے کا پاس نہیں کیا۔ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے آج ہر طبقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم احتجاج

کراچی میں گزشتہ روز پی ڈی ایم نے حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف امپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے جے یو آئی رہنما علامہ غفور حیدری نے وزیر اعظم کو ماضی میں کہے گئے جملے یاد دلائے کہا وزیر اعظم کہا کرتے تھے جب مہنگائی بڑھے تو سمجھ جاو حکمران چور ہیں، آج وفاقی حکومت نے ملک کو آئی ایم اہف کی گود میں ڈال دیا ہے۔

امپریس مارکیٹ کے باہر جے یو آئی ۔ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے باری کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غفور حیدری نے تحریک انصاف حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا پورے ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے کہاں گئی 50 ہزار نوکریاں لوگوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں غریب عوام کا جینا دھوبر ہو گیا ہے۔

مولانا غفور حیدری نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے ڈالر کو 60 روپے پر لے آئیں گے لیکن اب 170 روپے کا ہوگیا انہیں غیرت نہیں آ رہی ہے پی ٹی آئی حکومت کو شرم حیاء نہیں لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اس حکومت میں جمہوریت کا گلہ گھونٹا گیا ہے۔

مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ ابلاغ عامہ صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا ہے،عمران خان کے الفاظ ہے قاتل اگر پکڑے نہ جائے تو سمجھ لو کہ حکمران قاتل ہے، اگر مہنگائی ہو تو سمجھ لو کہ حکمران چور ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div