Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات...
شائع 26 اکتوبر 2021 07:25pm

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورتی عمل کا حصہ تھی ۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم آفس کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے وزرات دفاع نے فہرست ارسال کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام فہرست میں شامل نام امیدواروں کے انٹرویو کئے۔حتمی مشاورت وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان آج ہوئی۔

تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے نام کی منظوری دی گئی ۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021 سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رہیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div