اداکار جاوید شیخ کیساتھ راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر

ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کیساتھ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2021 10:51pm

ورساٹائل اداکار جاوید شیخ کیساتھ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے ، ویڈیو میں راکھی ساونت جاوید شیخ کی اداکاری کو سراہا رہی ہیں ۔

ویڈیو کیساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ جاوید شیخ پاکستان اور بولی وڈ کے لیجنڈ ہیں ۔

اس سے پہلے بھی راکھی ساونت کی ایک تصویر پاکستان اداکاروں کیساتھ وائرل ہوئی تھی، تصویر میں وہ پاکستان اداکاروں کیساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھی ہوئی تھیں ۔